|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2021

پنجگور: پنجگور شہر کے مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گزشتہ دس پندرہ سالوں کے دوران سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے مگر محکمہ کی عدم توجہی کرپشن اور کمیشن کے شکار ہوگئے ہیں سڑکوں پر بڑے بڑے گھڑے پڑ گئے ہیں۔

اور ناقابل استعمال ہوگئے ہیں ان سڑکوں کے ٹھیکے ایسے روایتی لوگوں کو دیئے گئے تھے کہ جن کے پاس نہ مشینری تھا اور نہ تجربہ اور نہ ایمانداری تھا اسی وجہ سے علاقے کی سڑکیں معیاد پوری کرنا دور کی بات ہے ایک سال پہلے ناکارہ ہوگئے ان ٹھیکدار وں کے خلاف نوٹس لیا جائے جن کی وجہ سے شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بلک ان لالچی بے ایمان مفاد پرست ٹھیکیداروں کی وجہ سے محکمے کی بد نامی ہورہا ہے۔

ایک ٹھیکے دو سے تین افراد کے پاس جاتے ہیں اصل ٹھیکیدار صاحب اور ہوتا ہے اور کام کرنے والے پارٹی کوئی اور ہوتا ہے اس طرح کام غیر معیاری بن جاتا ہے عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ ان ٹھیکیدار وں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

جن کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر کے روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ہیں ان ٹھیکیدار وں کی ناقص کارکردگی اور غیر معیاری کام کی وجہ سے کروڑوں روپے کے فنڈز ضائع ہوگئے ہیں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لیا جائے ۔