|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2021

بغداد: وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے عراق سے دوستانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ خطے میں تمام ممالک کے اقوام کے افراد کو ایک خوشحال زندگی گزارنے کے لئے ایک پرامن ماحول میسر ہو۔

ان خیالات کا اظہار محترمہ زبیدہ جلال نے اپنے عراق کے دورے کے موقع پر عراقی وزیر دفاع سے دونوں ممالک کے وفود کے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عراقی وزیر دفاع سے عراق میں ہونے والے چند روز قبل دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ اجلاس میں عراق کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج کے جنگی تجربے ۔

قابلیت اور دفاعی پیداوار کی صلاحیتوں سے استفادہ چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر زبیدہ جلال عراق کے وزیر خارجہ ، وزیر پٹرولیم اور وزیر داخلہ سے ملاقاتیں بھی کریں گی اور پاکستانی وفد نجف اور کربلا بھی جائیں گے۔ 28 جنوری کو وطن واپسی ہوگی۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر بلال علی نے عراق کے چیف آف ڈیفنس سے ملاقات بھی کی تھی۔