|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2021

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے نئے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے ملاقات کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کے عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے اور امن و امان کی بحالی میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے۔وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے نئے تعنیات ہونے والے آئی جی بلوچستان رائے طاہر کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات بھی کی۔