|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2021

سبی : رکن صوبائی اسمبلی و جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی پولیس کی کارکردگی نمایاں ہے پولیس نے سوئی ڈیرہ بگٹی میںقیام امن کے لئے جو محنت اور قربانیاں دی ان کو کسی صورت رائیگاں نہیںجانے دیں گے پولیس کے جوانوں اور آفیسران کی حوصلہ افزائی کے لئے ایسے پروگرام کا انعقاد ہر سال باقاعدگی کے ساتھ کیا جائے گا۔

جلد وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کرکے پولیس کو درپیش مسئلہ مسائل کا تدارک ممکن بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ بگٹی کی تاریخ میں پہلی بارپولیس آفیسران اور جوانوں کے اعزاز میںشاندار ایوارڈز ڈسٹری بیوشن تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی تھے جبکہ تقریب میں پاک افواج پولیس آفیسران سمیت سیاسی قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی ۔

نوابزادہ میر گہرام بگٹی نے کہاکہ آج ڈیرہ بگٹی میں پہلی بار ایسا شاندار پروگرام منعقد ہوا ایسے چھوٹے چھوٹے پروگرامز کے انعقاد سے پولیس کی کارکردگی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہے انہوں نے کہا کہ ایسی کامیاب تقریب سے پولیس کا مورال بلند ہوا ہر سال باقاعدگی کے ساتھ ایسے کامیاب ایونٹ ہونگے انہوں نے کہا کہ پولیس کی وجہ سے آج ڈیرہ بگٹی سوئی میں امن آیا ہے۔

اور پولیس آفیسران و جوان اور بھی محنت کریں کیونکہ یہ لوگ یہ ملک آپ کا ہے انہوں نے ایس پی ڈیرہ بگٹی کی کاوشوں کو سراتے ہوئے کہا کہ آج ایسے ایونٹ کا آغاز ہوا اب ہر سال ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ایس پی ڈیرہ بگٹی نے جس محنت سے ڈیرہ بگٹی سوئی کی چیک پوسٹوں اور تھانوں کے مسائل دو کیے وہ قابل تعریف ہے ۔

میں بہت جلد وزیر اعلیٰ بلوچستان سے محکمہ پولیس کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے بات چیت کروں گا اور جو ہو سکا میںبھی پولیس کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لکئے اپنا رول پلے کروں نے انہوں نے ڈیرہ بگٹی پولیس آفیسران وجوانوں سے کہا کہ وہ اسی جوش وجذبے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر سوئی ڈیرہ بگٹی کے مثالی امن کو بحال رکھے محکمہ پولیس کو مورال بلند کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال یقینی بناکر اپنی ذمے داریاں احسن انداز سے پوری کریں گے ۔