|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی امیر و صدر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ قائدجمعیت مولانا فضل الرحمان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹرحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکومت حواس باختگی کا شکار ہے انتقامی سیاست انکے گلے کا طوق بنے گی ہم نے بے داغ سیاست کی ہیں پروپیگنڈوں اور بیجا مقدمات سے مرعوب یا بلیک میل نہیں ہوں گے۔

ملک پر مسلط نمونوں کاتعلق سیاسی قبیل سے نہیں یہ جس بازار کے لوگ ہیں اسی بازار کا زبان استعمال کررہے ہیں ہمارا جنگ ان سے نہیں بلکہ انہیں لانے والوں کے خلاف ہے ان بیچاروں کو تو ہم تنقید کااہل بھی نہیں سمجھتے ۔ ان خیالات کااظہار قائد حضرت مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علمااسلام کے رہنما و سابق سینیٹرمولاناحافظ حمداللہ پرمشتمل ایک وفد اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کے برعکس مسلط حکومت قبول نہیں پی ڈی ایم تحریک کا مقصد آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی خودمختاری اور قانون کی عملداری ہے چور چور کا رٹ لگانے والی حکومت خود چوروں اور لوٹوں کا جمگھٹا ہے اگر واقعی چوروں کااحتساب انکا مقصد ہے تو آغاز اپنی صفوں سے کرے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا قوم جانتی ہیں کہ انکے دائیں بائیں بیٹھے۔

چوروں نے ہی ملک کو لوٹا انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں آج قوم کی رائے کی آزادی کی جنگ لڑرہی ہیں عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں ہم یہ جنگ ڈٹ کر لڑنے کا عزم کرکے محاذ میں اترے ہے اس محاذ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔