|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2021

خضدار: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خضدارکی جانب سے کلرکس ہائوسنگ اسکیم پرمبینہ قبضہ کے خلاف احتجاجی ریلی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کلرک ہا ئوسنگ اسکیم کی زمین پر مداخلت کے خلاف کلرک برادری گزشتہ دو دن سے سراپا احتجاج دفاتر میں تالہ بندی سرکاری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق تقریبا تیس سال قبل تیغ کے مقام پر کلرکس ہائوسنگ اسکیم کی الاٹ شدہ ستاون ایکڑ ا راضی میں قبضہ گیر گروہ کی جانب سے تعمیراتی کام میں مداخلت کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خضدار کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس خضدار سے نکالی گئی ریلی کے شرکا ء شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے۔

جہاں پر ایپکا کے ڈویژنل صدر منظور احمد نوشاد ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد مراد گزوزئی ،ڈویژنل جنرل سیکریٹری محمد اسلم زہری اور محمد الیاس موسیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا پر امن اور تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ پر امن طبقہ ہے ہم ضلعی انتظامیہ کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں کرنا چاہتے لیکن یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے سابق تحصیلدار سٹلمنٹ کی سرپرستی میں لینڈ مافیا کی سرپرستی کی جارہی ہے۔

انیس سو بیانوے میں کل ستاون ایکڑ اراضی تیغ کے مقام پر کلرکس ہائوسنگ کے لئے الاٹ ہوئی ہے جس کے بعد دو مرحلوں میں کلرکس کے نام پر قرعہ اندازی کی گئی ایک ہفتہ قبل ہم نے مذکورہ اسکیم میں تعمیراتی کام کا آغاز کیا اس دوران معروف لینڈ مافیا اور قبضہ گیر گروہ کے افراد حملہ آور ہوکر ہمارے کام میں مداخلت کی کوشش کی جنہیں ہمارے کارکنان نے پسپا کیا ریکارڈ کی جانچ کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ہمیں چند روز کام بند کرنے کے لئے کہا ایپکا کے عہدیداران کا مزید کہنا تھا۔

کہ ہم چھ تاریخ کو دوبارہ کام کا آغا کرینگے اور قبضہ گیر معافیا کو دو ٹوک الفاظ میں بتانا چاہتے ہیں کہ اگر کوئی ہمارے کام میں مداخلت کی کوشش کی تو اسکی تمام تر ذمہ داری سٹلمنٹ تحصیلدار جو اس گروہ کا مبینہ سرغنہ ہے اور اس گروہ پر بھی عائد ہوگی جو کام میں مداخلت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کلرکس ہائوسنگ اسکیم میں کل ستاون ایکڑ اراضی الاٹ شدہ ہے۔

ہماری اراضی کے علاوہ موضع تیغ میں کل جتنی اراضی نہیں جتنی اس موضع میں ہیر پھیر کرکے کھتونیاں دی گئی ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے اپیل کی کہ وہ کلرکس ہائوسنگ اسکیم میں قبضہ مافیا کی بلا جواز مداخلت روکنے کے لئے اقدامات کریں اور اس گروہ کو لگام دیں ۔