|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2021

ژوب: والہ اکرم مندوخیل میں لیویز فورس کی جانب خواتین پر تشدد اور چاردیواری کی پامالی کے خلاف پاتکیزئی قوم مندوخیل کے بوڑے، خواتین اور چھوٹے بچوں نے کلیوال شہید چوک پر احتجاج ٹائرجلاکرروڈ کو بلاک کردیا مظاہرین نے کہا کہ ہم چارسو سال سیکلی ولہ اکرم میں ایک باونڈری کے اندر آباد ہیں لیکن بعض بااثر لوگ ہمیں باربار تنگ کررہے ہیں۔

اور ہمیں باونڈری کے اندر نہیں چھوڑتے کہ ہم سردی اور گرمیوں سے بچنے کیلئے کمرہ وغیرہ بھی نہیں چھوڑتے ہیں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے چند بااثر لوگوں کی ایماء پرہمارے گھروں کی چاردیواری کی پامالی کی گئی ضلعی انتظامیہ نے ہمارے بچوں اور خواتین پر تشدد کیاگیا ایک طرف گاؤں کے بااثر لوگ دوسری جانب انتظامیہ کی ظلم اور ناانصافی کی وجہ سے تنگ آکر احتجاج پر مجبور کر رہے ہیں۔

ہم مجبور ہوکر اپنے اپنے بچوں اور باعزت عورتوں کو شہر کے مین چوک پر بھیٹاکر احتجاج کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کا قصور یہ ہے کہ ہم کمزور اور لاچار ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میرجام کمال کورکمانڈر بلوچستان آئی جی ایف سی۔ چیف جسٹس اف پاکستان۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ شیخ جمال خان مندوخیل اور دیگراعلیٰ حکام سے ہمدردانہ اپیل کی کہ ہمار ے بوڑے، خواتین اور بچوں تشدد اور گھر کی چاردیواری کی پامالی کا نوٹس لیں۔

اور ہمارے بوڑے خواتین اور بچوںرحم کھاکر ہماری مدد کریں، کیونکہ یہ لوگ ہمیں اپنے گھروں سے زبردستی اور طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہونے کہاکہ اگرضلعی انتظامیہ اور ان لوگوں کا ہمارے خواتین۔بچوں اور بزرگوں کے ساتھ یہی رویہ رہاتو ہم لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہونگے ۔