|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2021

کوئٹہ: پا کستان مسلم لیگ (ن) کے صو با ئی صدر جما ل شاہ کا کڑ نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ نے مو جو دہ حکمرانوں کے احتساب اور کرپشن کے خاتمہ کے دعوئوں کی حقیقت عوام پر عیاں کر دی ہے ان حالات میں (ن) لیگ میںشمولیتوں کا سلسلہ حوصلہ افزاء ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کو ئٹہ پریس کلب میں راج کمار کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ )(ن) میں شمولیت کے موقع پر پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا ۔

اس سے قبل نئے شامل ہو نے والے راج کمار نے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کر تے ہو ئے پارٹی کی مرکزی وصوبائی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے مسلم لیگ(ن)ہی نکال سکتی ہے میں میاں محمد نوازشریف اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائوں گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں قتل کئے گئے 11پاکستانی ہندوئوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا جائے۔

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے مذکورہ واقعے کی انکوائری کر کے ہمیں انصاف دلائیں ، جمال شاہ کا کڑ نے راج کما ر اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت کا خیر مقدم کر تے ہو ئے کہاکہ انہوں نے مو جو دہ حالات میں ہما را ساتھ دیا ہمیں امید ہے کہ وہ مخلصانہ جدو جہد میں ہما رے ساتھ ہوں گے ،انہوں نے کہ کل ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جو رپورٹ آئی ہے اس میں واضح طور پر پا کستان میں کرپشن بڑھنے کا کہا گیا ہے ۔

مو جو دہ حکمرا ن چور چور کی راگ الاپتے رہے ہیں مگر حقیقت سب کے سامنے عیاں ہو چکی ہے کہ چور کو ن ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اگر قرضہ لیا تھا تو اسے کے آثار زمین پر نظر آتے تھے سی پیک ،مو ٹر ویز، میٹرو بسیں ، اورنج ٹرین سب کے سامنے ہیں مو جو دہ حکومت نے اگر قرض لیا ہے تو مہنگا ئی کے ساتھ ساتھ قومی خزانے میں بھی رقم نہیں بڑھی بلکہ کرپشن میں بھی 4 درجے اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت مہنگا ئی کا یہ عالم ہے کہ عوام آٹا ، چینی ، دال ، گھی اور کھا نے پینے کی دوسری اشیا ئے خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ، بلا وجہ الزاما ت لگا نے کی بجا ئے حقیقت پر نظر رکھی جا ئے ۔پا کستان مسلم لیگ (ن) کے صو با ئی صدر جما ل شاہ کا کڑ کا کہنا تھا کہ مو جو دہ دور میں مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو بحرا نوں سے نکا ل سکتی ہے میری سیاسی و سماجی شخصیات سے اپیل ہے کہ وہ بھی (ن) لیگ میں شامل ہو جا ئے۔