گوادر: بلوچستان نیشنل پارٹی گوادر کے زیر اہتمام دختر بلوچستان شہید بانک کریمہ بلوچ کی سوئم کے دن شہید بانک کریمہ کی ایثال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں گوادر کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیت، اسٹوڈنٹ اور مختلف فکر کے لوگوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا۔
قرآن خوانی کے بعد تمام نے شہید بانک کریمہ بلوچ کی ایثال و ثواب مغفرت کے لیے اللہ پاک سے دعائے مغفرت کی آخر میں بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل گوادر کے صدر نورگھنہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دختر بلوچستان شہید بانک کریمہ بلوچ کی جسد خاکی (میت) کو کراچی ائیر پورٹ میں ورثہ کے حوالے نا کرنا ریاستی اداروں کی غیر زمہ داری اور اسلام کے بھی منافی ہے۔
جس پر بلوچستان نیشنل پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے اس کے برعکس دختر بلوچستان شہید بانوک کریمہ بلوچ کی نظریات/فکر/سوچ سے اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن ریاست کی اپنے شہری کی میت کے ساتھ اس طرح کی غیر زمہداری کی ہم مزمت کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں ریاست کو فراق دلی کا مظاہرہ کرتے تو ایک بہتر فیصلہ ہوتا لیکن اس کے برعکس میت کی تزلیل کی گئی جسکی بلوچستان نیشنل پارٹی گوادر پرزور مزمت کرتی ہے۔