خضدار: لیویز فورس وڈھ کی کاروائی منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی ایک ملزم گرفتاراسسٹنٹ کمشنر وڈھ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وڈھ رحمت اللہ مراد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ کے خصوصی ہدایت پر لیویز فورس وڈھ نے نائب تحصیلدار اللّٰہ داد دھانی نائب رسالدار حفیظ اللہ کُرد کی سربرائی میں لیویز فورس نے شھداء چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ۔
ایک آلٹو کا ر رجسٹریشن نمبرSAVR 767 سے 10 پیکٹ منشیات از قسم چرس برآمد کرکے ایک ملزم اظہار احمد ولد حضرت علی سکنہ قلعہ عبداللہ کو گرفتار کرکے گاڑی اور منشیات اپنے قبضے میں لیاملزم منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگلنگ کرنیکی کوشش کر رہا تھااسسٹنٹ کمشنر وڈھ نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار کے خصوصی ہدایات پر لیویز کے جوان قومی شاہراہ پر ہر وقت الرٹ کھڑے ہیں اور انکے عقابی نظروں سے منشیات سمگلرز بچ نہیں سکتے اور انکے خلاف کاروائی جاری رئیگی۔