|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرخان ایڈووکیٹ نے گرینڈ ایمپلائز الائنس میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے ،پروموشن سمیت دیگر مطالبات ملازمین کے جائز حق ہیں ،ملازمین کے معاشی مسائل کے حل کیلئے منظم پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گرینڈ الائنس میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کے احتجاجی کیمپ کی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے گرینڈ ایمپلائز الائنس میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے انہوں نے کہا سینئر ملازمین کی ترقی دی جائے اور لواحقین اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے اور ملازمین کو ہاس ریکوزیشن سمیت تمام جائز مطالبات۔

کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو بلڈنگ ایڈوانس کی برابری کی بنیاد پر دی جائے، میڈیکل ایڈوانس اخراجات اور ایمبولینس فراہم کی جائے، میٹرو پولیٹن ملازمین کی تنخواہوں اور اوور ٹائم کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائی جائے۔

اور ملازمین کا سروس اسٹریکچربنایا جائے انہوں نے کہا حکومت نے غریب ملازمین کے معاشی مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی منظم پالیسی نہیں بنائی جس کی مذمت کرتے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ ملازمین کے جائز مسائل کے حل کیلئے بھرپور آواز بلند کی ہے ۔