|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2021

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں شفافیت پر حکومت کو عدالتی فیصلے کا احترام ہے تاریخ ماضی میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کی گواہ ہے. خواہش ھے کہ ایوانِ بالا کے قانون سازی کے با کردار ، نظریاتی لوگ شفاف طریقے سے منتخب ہو کر آئیں تاکہ وہ حقیقی معنوں میں ملک اور قوم کی خدمت ہو سکے۔

یہ بات پی ٹی آئی کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جب تک ہم اقتدار میں باکردار، باری صلاحیت اور نظریاتی لوگوں کو منتخب نہیں کرتے تب تک ہم کامیابی کی راہ پر گامزن نہیں یو سکتے خاص کر ایوان بالا کے لئے ہمیں ان لوگوں کو منتخب کرنا ہوگا ۔

جنہوں نے دن رات پارٹی کے لئے محنت کی اور وہی ہی حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں، معروضی حالات اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر ملک کی تقدیر بدلنے کے ساتھ پیرا شوٹر، سرمایہ دار اور ایوان بالا کو ذاتی مفادات اور کاروبار کا ذریعہ بنانے کا راستہ روک سکتے اور انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب ایوان بالا کے الیکشن بھی اوپن بیلٹ سے ہونگے۔