|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2021

کوئٹہ: ترقی فائونڈیشن نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام،یو این ڈی پی پاکستان، پاکستان غربت مٹائو فنڈ -پی پی اے ایف، فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ، حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کے شہر میں (15 ہزار پودوں)، مسلخ (35 ہزار پودوں)، بند خوشدل خان (25 ہزار پودوں) اور نوشکی (10 ہزار پودوں) میں “چاند میری زمین -پھول میرا وطن” کے عنوان سے بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی مہم شروع کی ہے۔

یہ مہم حکومت بلوچستان، مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں، اقوام متحدہ کے اداروں، طلباء ، عام لوگوں اور رضاکاروں کی کاز کے لئے ہمارے صوبے کو “کلین اینڈ گرین” بنانے سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کررہی ہے۔ تین ٹارگٹڈ اضلاع میں شجر کاری کی سرگرمیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں کوئٹہ اربن سائٹ (جی او ار کالونی) میں ایک پر وقار افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جہاں یو این ڈی پی کے تعاون سے واٹر ماحولیات اینڈ سینی ٹیشن سوسائٹی (Wess) پہلے ہی ایک کمیونٹی بیسڈ سولنگ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ پر عمل پیرا ہے اور مذکورہ منصوبے اور درختوں کی شجر کاری مہم تیار کی گئی ہے۔ جی او ار کالونی میں افتتاحی مہم میں بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی تاکہ درختوں اور شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

جی او ار کالونی کے باشندوں نے پودوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے اپنی حمایت کا وعدہ کیا ہے کیبڑے پیمانے پر درخت لگانے کی مہم “چاند میری زمین -پھول میرا وطن” جاری رکھی جائے گی اور اگلی تقریب کا منصوبہ 11 فروری 2021 کو نوشکی پولیس کمپلیکس میں ہو گا۔