کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ کی قیادت میں وفد کی گرینڈ ایمپلائز الائنس میڑو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے احتجاجی کیمپ کا دورہ۔وفد میں نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو مرکزی کونسلر عالم بنگلزئی و دیگر شامل تھے۔احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے نیشنل پارٹی کے وفد کو ملازمین کو درپیش مشکلات تحفظات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی گرینڈ ایمپلائز الائنس کی احتجاجی تحریک کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملازمین کی تمام جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹر و پولیٹن کارپوریشن کا ادارہ دارلخلافہ کوئٹہ میں موجود ہے۔جو ایک اہم اور زمہ دار ترین ادارہ ہے۔
کوئٹہ کی تمام مشکلات و مسائل کے حل اور نمٹنے میڑو پولیٹن کی فرائض میں شامل ہے۔ملازمین عوام کو صحت صفائی اسٹیٹ لائٹس اور آگ پر قابو پانے کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہے۔لیکن افسوس میڑو پولیٹن انتظامیہ نہ کوئٹہ کے مجموعی مسائل پر توجہ دیتا ہے اور نہ ہی ادارے کے ملازمین کے مسائل و مشکلات کا ادراک رکھتا ہے۔
ملازمین کی سروس کو تحفظ و ترقی اور سہولیات فراہم کرنا اداروں کی آئینی زمہداری ہے۔ا نہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت نام کی حد تک موجود ہے۔گورننس جیسا عمل دوربین میں بھی نظر نہیں آتا ہے۔اداروں کو کرپشن کا ادارہ بناکر مفلوج کردیا گیا ہے۔صحت تعلیم پانی سمیت کوئی بھی شے عوام کو میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئے روز عوام اور لیبر یونینز مسائل کا انبار لیکر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہیں۔
لیکن حکمرانوں ہر عمل سے لاتعلقی رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکمران ٹولہ جو ہر دسترخوان میں شامل ہوتے ہیں ان کا مواخذہ کرتے ہوئے۔
آئندہ ان اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دینگے۔عوام کی بقاء و حقوق کی ضامن صرف جمہوری سیاسی عمل کے زریعے ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ملازمین کے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ان کے مکمل ساتھ ہے۔