|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2021

سبی: ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی کی صدارت میں بسلسلہ سبی میلہ 2021کے تیاریوں کے سلسلے میںضلعی آفیسران کاایک اجلاس منعقد ہو ا اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے آفیسران نے شرکت کی ،پانچ روزہ سالانہ سبی میلہ میں ایس او پیز کو مد نظر رکھ کر منایا جائے گا، پروگرام آوٹ ڈور ہونگے ۔

اور ایس او پیز کو مد نظر رکھا جائے گا،ڈپٹی کمشنر کا اجلاس کے شرکاء سے خطاب تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی سبی میلہ کے تیارویوں کے سلسلے میں ڈی سی کانفرنس ہال میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایف سی 144ونگ کے ونگ کمانڈر کرنل جواد، اسسٹنٹ کمشنر سبی میر اسماعیل مینگل،ڈی ایس پی سبی سعید احمد ،ایکسین ایری گیشن سبی میر ظاہر مینگل ،ایس ای این کیسکو سید آصف شاہ ،ڈی ای او ایجوکیشن سبی عبدالحمید ابڑو ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر افضل قریشی ،ڈی ایف او جعفر بلوچ ،تحصیلدار سبی نصیر ترین ،پی ایس ٹو ڈی سی سبی محمد اسلم خجک سمیت مختلف محکموں کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے کہا کہ سبی کا پانچ روزہ تاریخی و ثقافتی میلہ کو منانے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ سالانہ سبی میلہ میں ایس او پیز کو مد نظر رکھ کر منایا جائے گااور میلہ کے پروگرام آوٹ ڈور ہونگے اور ایس او پیز کو مد نظر رکھا جائے گاانہوں نے کہا کہ ایسا کوئی پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا۔

جس سے عوام میں کرونا وائرس کی وباء پھیل جائے انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ سالانہ میلہ فروری کے آخری ہفتہ یا مارچ کے پہلے ہفتہ میں منعقد کیا جائے گااورسالانہ سبی میلہ کا انعقاد کرنا یا نہ کرنا صوبائی حکومت کے حکم پر ہوگی انہوں نے کہا کہ سبی میلہ کے انعقاد کے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جو حکومت کے منشا پر ہوگی انہوں نے کہا کہ آج کا اجلاس صرف سبی میلہ کو منا نے کے لئے تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جانب سے میلہ کیانعقاد کے سلسلے میں تیاریاں کریں اگر صوبائی حکومت نے اجازت دی ہے تو پھر ایس او پیز کو مد نظر رکھ کر سبی میلہ کا انعقاد کیا جائے جائے اور میلے کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔