|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2021

کراچی: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کراچی زون کے زونل صدر الیاس بلوچ نے اپنی مزمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کے اعوان لیاقت گرلز ہاسٹل میں مسلسل غیر معتلقہ افراد کے داخلے کو ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے۔

اِس سے پہلے کئی مرتبہ اِس طرح کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور حال ہی میں آج رات ایک مرتبہ پھر ہوسٹل میں ایک میل افراد کے جانب سے ہوسٹل کے چھت کے زریعے آکر فیمیل کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات دو تین مرتبہ ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ فیمیل طلبہ نے اس غیر اخلاقی رویے کی شکایت کی تو الٹا ہوسٹل انتظامیہ نے فیمیل طالبات کو دھمکیاں دی اور انہیں کہا گیا کہ آپ ہاسٹل خالی کریں اور اپنے گھر چلے جائیں اور آنلائن کلاسز جاری رکھیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کراچی زون ایسے غیر اخلاقی رویوں کی سختی سے مذمت کرتی ہے اور امیدکرتی ہے کہ اس مسئلے کا جلد ازجلد حل کیا جائے گا۔ اگر مذکورہ مسلئے کا حل نہیں نکالا گیا تو دیگر طلباء تنظیموں سے مل کر آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے۔