قلات: قلات پولیس کی کاروائی بھاری مقدار میں چرس بر آمد ایک شخص گرفتار چرس کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا جارہا تھا کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئیں ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ارباب امجد کاسی نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی ایس ایچ او حبیب اللہ نیچاری ایڈیشنل ایس ایچ او نذیر احمد عمرانی بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ قلات پولیس کی خفیہ اطلاع پر گزشتہ رات چار بجے کے قریب قومی شاہراہ کوئٹہ ٹو کراچی مغلزئی کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران ایک کرولا کار کے خفیہ خانوں سے 58کلوگرام چرس جن کی عالمی منڈی میں کروڑوں روپے ہیںاور مختلف قسم کے گاڑیوں کے نمبر پلیٹس برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس کاروائی کی کریڈٹ ایڈیشنل ایس ایچ او نذیر احمد عمرانی کو جاتا ہے کہ ان کی بہترین حکمت عملی کے باعث ہمیں کامیابی ملی ۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کے خلاف قلات پولیس کی کاروائیاں آئیندہ بھی جاری رکھیںگی انہوں کہاکہ قلات میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف قلات کے صحافی اور معتبرین پولیس کی سے بھر پور تعاون کررہے ہیں ۔
ہم نے گزشتہ روز موبائل کی دوکانوں میں چوری کرنے ولے ملزمان کبھی گرفتار کر لیا ہے اور ان سے مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ قلات میں منشیات فروشی اور چوری چکاری کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔