|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2021

صحبت پور: میونسپل کمیٹی صحبت پور میں فنڈزکے عدم دستیابی ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے خاکربوں کی تین کی ماہ کی تنخوہیں نہ ملنے پر کام چھوڑ ہڑتال ۔شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم جگہ جگہ کوڑے کچروں کی ڈھیرلگ گئیں ۔

سیوریج نالیاں بپھرگئیں نالیوں کا گنداپانی گلیوں ،محلوں کے سڑکوں پر بہنے لگا۔جس سے خواتین ، بوڑھوں ، نمازیوں ،اسکولز کے بچوں اور دیگرلوگوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات کاسامنا۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی صحبت پور میں یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین (خاکروب) نے تین ماہ سے تنخواہیں ملنے پر احتجاجاََ شہر کی صفائی ستھرائی بندکردی۔

میونسپل کمیٹی صحبت پورمیں پرمنٹ (مستقل ) خاکروبوں کی کمی اور ڈیلی ویجزخاکروبوں کی ہڑتال کے باعث شہرگندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوچکاہے۔شہرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگ گئے ہیں۔

اورنالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کی نالیاں بپھرگئیں اور سیوریج کا گنداپانی سڑکوں پر بہنے لگا۔گنداپانی سڑکوں پر بہنے سے نمازیوں ، بوڑھوں ،عورتوں اور سکول کے بچوں کو آنے جانے میں سخت دشواریوں کا سامناکرنا پڑتاہے۔ہرجگہ گندگی اور سیوریج پانی کی وجہ سے شہرمیں تعفن، بدبو پھلنے لگاہے۔ جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش تیزی سے ہورہی ہے۔اور دیگرمختلف بیماریاں پھلنے کا خطرہ بھی منڈلارہاہے۔