|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2021

روس میں اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کی رہائی کے لیے روس کے کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے، پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے 5 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں 80 سے زائد صحافی بھی شامل ہیں۔

امریکا اور یورپی یونین نے لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کی ہے جسے پیو ٹن حکومت نے مسترد کردیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس سے انسانی حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر ناولنی کو جرمنی سے واپسی پر ماسکو میں 17 جنوری کو حراست میں لیا گیا تھا۔