کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ،ممبر مرکزی کمیٹی چیرمین محراب بلوچ نے جاری بیان میں نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک کے رہائش گاہ پر حملہ اور گھر و گاڑی کو آگ لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے منفی و بزدلانہ کارروائیوں سے نیشنل پارٹی کی نظریاتی و فکری جدوجہد کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔نیشنل پارٹی ملک میں جمہوریت کے استحکام۔
آئین و قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی سپریمسی کی جدوجہد میں ملک کی جمہوری قوتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔تلہ کنگ کے انتظامیہ کا ایف آ آر درج نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔لگتا ہے کہ ایوب ملک کے گھر پر حملہ کرنا سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔جو سلیکٹڈڈ حکومت کی سیاسی انتقام کی سازش کو آشکار کررہی ہے۔جس کی نیشنل پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تلہ کنگ کا واقع کوئی چھوٹا واقعہ نہیں ہے۔ایک جمہوری سیاسی جماعت کے صوبائی صدر کے گھر جو کہ بڑے صوبے پنجاب میں واقع ہے۔وہاں پنجاب حکومت کی خاموشی کے ساتھ میڈیا کی زبان بندی بھی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماں کو ایسے منفی واقعات سے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔نیشنل پارٹی میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی سیاسی افکار پر کاربند رہ کر جمہور کی حکمرانی کیلیے اولین کردار ادا کرتی ریگی۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک کے رہائش گاہ پر حملہ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے۔