|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2021

کوئٹہ: صوبائی مشیر ایکسائز و ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی روز اول سے کوشش رہی ہے کہ بلوچستان میں میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔

جبکہ ماضی میں ہزاروں پوسٹوں پر تعیناتی نہ ہونے سے ضائع ہوگئیں۔وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کی ذاتی دلچسپی سے ضلع کوئٹہ کے 388 ٹیچروں کی تعیناتی کے آرڈر تقسیم کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائز سکاوٹس میں اساتذہ میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ سردار یار محمد رند وزیرتعلیم ،شیرخان بازئی سیکرٹری تعلیم اور محکمہ ایجوکیشن کی کوششوں سے سی ٹی ایس پی سے کامیاب 388 ٹیچروں کے آرڈر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور صوبائی حکومت کی روز اول سے کوشش رہی ہے کہ بلوچستان میں میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو تعلیم صحت روزگار پینے کے صاف پانی بجلی اور گیس سڑکوں کی تعمیر ر اور عوام کے ہر دکھ درد میں شریک ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے کرونا وائرس جیسی خطرناک بیماری اور سنگین صورتحال کے باوجود ہم گھروں میں نہیں بیٹھے ۔

بلکہ ہر وقت لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہو کر ہر گھر تک راشن پہنچایا ہے اور آئندہ بھی پوری ایمانداری سے اپنے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ آج جن اساتذہ کو تعیناتی آرڈر زملے ہیں ان پر قوم کی نئی نسل کو تعلیم یافتہ اور ان کی اعلی طریقے سے تربیت کرنے کی زمہ داری ادا ہوتی ہے۔کیونکہ مستقبل کے معماروں کو تعلیم کے زیور سے مالامال کرنا ہے ۔

یہ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کریں جن قوموں نے تعلیم پر توجہ دی آج وہ ترقی یافتہ اقوام میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کچلاک پنجپائی ،اغبرگ اور نوحصار کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ، عمارتوں کی خستہ حالت، بجلی اورگیس پانی بیت الخلہ تک کی سہولت نہیں ہے جس سے طلباء اور اساتذہ کو شدید مشکلات درپیش ہیں جن کی فوری حل کے لیے توجہ درکار ہے۔