|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2021

حب: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کا مرکزی آرگنائزرنگ کمیٹی کا اجلاس بانک صائمہ بلوچ کی صدارت میں حب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہداء کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ڈپٹی آرگنائزر شاہ زیب بلوچ نے پارٹی کارکردگی رپورٹ پیش کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی ممبر شپ کارڈ مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا اس دوران کسی بھی زون یا یونٹ کو یہ اختیار حاصل نہیں ہوگا کہ خود سے ممبر شپ کارڈ جاری کرے۔ اور پارٹی کے آئین کو مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے اکثریت نے منظور کرتے ہوئے اسے جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

مرکزی آرگنائزرنگ کمیٹی نے ڈاکٹر جمیل کھیتران کو مرکزی آرگنائزرنگ کمیٹی میں شامل کیا اور یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ضلعوں کو ضلعی ترجمان کے نام سے بیان جاری کرنے کا اختیار ہوگا اور کسی بھی ضلعی عہدیدار کو اپنے نام سے بیان جاری کرنے کا اختیار نہیں ہو گا۔