|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2021

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق تحصیل جنرل سیکرٹری میرمحمد ابراہیم ریکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نامعلوم چوروں نے گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری اسکول کلی حاجی فقیرداد ڈنو دالبندین کا صفایا کر دیا ہے۔گیس سلنڈر۔برتن سمیت دیگر اشیاء چرا لیا گیا ہے، چوروں نے اسکول کے تمام ریکارڈ طلباء کے رزلٹ کارڈ سمیت دستاویزات پھاڑ دیا ہے۔

اور تھوڑ پھوڑ کی ہے انتظامیہ سے چوروں کی گرفتاری اور تھوڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، جلد تحقیقات کرکے تعیلم دشمن افراد کو گرفتار کرکے اس سازش کے اصل ماسٹر مائنڈ تک تحقیقات کیا جائے ،اس واقعہ سے پہلے بھی کیں دفعہ مختلف کلیوں کے اسکولوں میں چوری کے وارداتیں رپورٹ ہوئے ہیں مگر تاحال ان پر کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے ۔

ان چوروں کو آزاد چھوڑ کر تحقیقات نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے میں اپیل کرتا ہوں اپنے علاقے سے تعلق رکھنے والے نمائندوں، چیرمین سینٹ آف پاکستان، ایم این اے رخشان ڈویڑن، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو ،کمشنر رخشان ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر چاغی، اے سی دالبندین اور پولیس ایس پی چاغی محسن زوہیب صاحب ،ایس ایچ او دالبندین سے سٹی کے قریبی ایریا میں تعلیمی ادارے میں چوری کا نوٹس لے کر سخت ایکشن لیا جائے۔

تاکہ یہ سلسلہ روک جائے ہمارے تعلیمی اداروں میں آئے روز چوری سے صوبہ اور ملک میں کیا میسج جارہا ہے پر امن چاغی اسی کو ہم کہتے ہیں کہ ہمارے مقدس ادارے بھی چوروں سے ہاتھوں یرغمال بنا ہے انہوں نے کہا کہ کے ان مسائل کا مین وجہ منشیات جیسے لعنت ہے ۔

نشہ آور افراد اکثر اسطرح کے کاموں میں ملوث ھوسکتے ہیں منشیات کے روک تھام کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کے چند دنوں سے دالبندین پولیس کے اہم رول دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ منشیات کے روک تھام کیلئے اور مختلف چوری ڈکیتی واردات میں کامیاب کاروائی کررہے ہیں۔