|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2021

تمپ: پچاس ہزار آبادی پر مشتمل تمپ کی واحد سرکاری واٹرسپلائی ایک ہفتے سے بند، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ واضح رہے کہ تمپ شہر کی واحد واٹر سپلائی کی ٹنکی کی چھت گزشتہ کئی مہینوں سے ٹوٹنے کے سبب اس میں حشرات الارض گرچکے ہیں۔

جس کے سبب تمپ کے عوام کو حفظان صحت کے حوالے سے کافی پریشانیان در پیش ہوتے ہیں. جبکہ بازار میں بچھائی گئی پائپ لائن بند ہونے کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ ٹوٹنے سے اس میں گٹر کا پانی بھی شامل ہے۔