|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2021

ژوب: پولیس اور لیویز فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 12سالہ بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیاہے ۔ان خیالات کااظہار ایس پی ژوب شیرانی فہد خان کھوسہ نے بارہ سالہ بچے کے قاتل کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شب گزشتہ لکا بند کے علاقے میں پولیس اور لیویز نے مشترکہ کارروائی کرتے ھوئے ملزم عبدالستار کو گرفتار کر لیا ۔

اس موقع پر مقتول بچے کے والد خدائے رحم ڈی ایس پی شنگل مندوخیل ایس ایچ او شیر علی مندوخیل لیویز ڈولفن فورس کے انچارج فاضل شاہ مندوخیل ڈی ایس پی سپشل برانچ سدوخان خروٹی عبدالغفور اجمل مندوخیل داد خان عبداللہ اور تنویر بھی موجود تھے ایس پی نے کہا کہ 31 جنوری کو مقتول بچے کے والد نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا عصمت اللہ جو 28 جنوری سے لاپتہ ہے۔

اور میں عبدالستار عبدالجبار پسران عبدالکریم سکنہ سہراب گوٹھ کے خلاف دعوی دار ھوں اور انکے خلاف کارروائی کی جائے جس پر پولیس نے اپنی شروع کی جبکہ 31 جنوری کو پولیس کو اطلاع ھوئی کہ سفاک درندوں نے بچے کو قتل کرکے نعش کو جلا دیا تھا پولیس نے دھرنا کے دوران لوحقین کو یقین دلایا کہ ملزموں کو ہر صورت گرفتار کریں گے اور ساتھ ھی ڈی آئی پی ژوب رینج سید محسن علی کی ہدایت پر پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔

اور لیویز ڈولفن فورس کے انچارج فاضل شاہ کی سربراہی میں لیویز فورس کے ہمراہ انتھک محنت اور کوششوں سے رات گئے لکا بند کے علاقے سے سفاک قاتل کو گرفتار کر لیا اس موقع پر مقتول بچے کے والد خدائے رحم نے پولیس لیویز اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اپیل کی کہ قاتل کو سخت سے سخت اور عبرتناک سزا دی جائے قاتل اس سے قبل بھی دو بچوں کو قتل کر چکے ہیں ۔