کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پانچ فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھا رت کے ناروز قبضے و مظا لم کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا ،بھارتی مظالم پر بین الاقوامی دنیا کی خاموشی قابل تشویش ہے موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے کشمیر کے مسئلے کو پیچیدہ بنادیا ہے پی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام کشمیر کے معاملے پر خاموش نہیں رہے گی۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علما اسلام پانچ فروری کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یوم کشمیر کے موقع پر ریلیاں اور مظاہر ے کریں گی ہم دنیا بھارتی مظالم کو آشکا را کریںگے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 72سالوں کے دوران جو ظلم کشمیری عوام پر ہوا ہے وہ انسانیت سوز ہے جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پرامن طورپر حل کرنے کی حما یت کی ہے۔
مگر بدقسمتی سے سلیکٹڈ حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر نظر انداز کیا ، انہوں نے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر صحیح اجاگر نہیں کیا جس کی وجہ سے کشمیری عوام آج مشکلات کا شکار ہیں جمعیت علما اسلام کشمیری اورفلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کا موقف واضح ہے کہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گادنیا بھر کے ممالک کو چاہئے کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کے لئے بھا رت پر دبا ئو بڑھا ئے تا کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت مل سکے ۔