مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ مستونگ کے ضلعی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان کے قلات میں جدی پشتی آباواجدا کے زمینوں پر لینڈ مافیا اور قبضہ گیر گروپوں کو صوبائی حکومت کی پشت پناہی حاصل ہیں جو کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت بلوچستان میں خصوصا ریاست قلات میں قبائلی جھگڑوں کو ہوا دینے کی ناکام کوشش کرکے ۔
لیویز کی سرکاری گاڑیوں میں اور سرکاری اسلحہ لے کر آنے والے اہلکار حالات کو خراب کرنے کی جانب جانبوجھ کے دھکیل رہیں ہے.پرنس آغا موسی جان بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلی محترم سردار عطااللہ خان مینگل کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے قدرآور شخصیت خان آف قلات کے فرزند ہے جس کی آواز کو قبائلی جھگڑوں میں جانبوجھ کے الجھا کر دبانے کی کوشش کیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے اصولی موقف اور سیاست سے ہٹ کر غیر ضروری الجھنوں میں پڑے۔
لیکن ایسے منفی ہتھکنڈوں سے کسی بھی صورت میں پارٹی کے مقبول قیادت اور رہنماوں کو اپنے اصولی جدوجہد اور قربانیوں اور قومی تحریک کی جدوجہد سے پیچھے ہٹنیکیلئے مرعوب نہیں کیا جاسکتا ایسیسازشوں کا بنیادی مقصد لوگوں کو اشتعال دلا کرحالات خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ایسے بے ایمانہ ہتھکنڈے ہمیشہ بلوچستان اور بلوچ قوم کے اجتماعی حقوق کے جدوجہد کے لئے برسرپیکار رہنماوں کو زیر کرنے۔
انہیں ہراساں کرکے راستے سے ہٹانے کے لئے ایسی مذموم کوششیں کی جاتی رہی ہیں لیکن بی این پی کے رہنما ایسے منفی ہتھکنڈوں سے پہلے مرعوب ہوئے ہیں اور نہ ہی آئندہ ہوں گے ہم بلوچستان نیشنل پارٹی کے کسی بھی رہنما یا کارکن کے خلاف ایسے ہتھکنڈوں پر خاموشی اختیار نہیں کرے گی بلکہ اصل حقائق بلوچ قوم اور عوام کے سامنے لائے گی۔
اسی لئے پارٹی کے مرکزی قائدین کے خلاف ایسے بے بنیاد اور منفی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں تاہم بی این پی کے رہنما اور کارکن کسی بھی قیمت پر اپنے بلوچ قوم کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گیبلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ مستونگ پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس کے ہر کال پر لبیک کہیںگے ۔