|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2021

کوئٹہ: بلو چستان عوامی پارٹی ( بی اے پی) کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے لسبیلہ کے قریب مسافر بس حادثہ ایک دلخراش حادثہ تھا جس میں ایک ہی خاندان کے دس افراد سمیت 14 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔

مسافر بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرانتہائی دکھ اور افسوس ہوا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ ہیں اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دریں اثنا ء صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہاکہ ایرانی سیب کی وجہ سے زمینداران کو شدید مالی نقصان کاسامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ سیب کے زمینداران نان شبینہ کے متحاج ہے انہوں نے کہاکہ ایرانی سیب پر پابندی لگانے کیلئے صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے ایرانی سیب کی درآمد کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ایرانی پھلوں کی یلغار کے سبب پاکستانی فارمرز اور پھلوں کے آڑہتیوں کو نقصان کا سامنا ہے، زرعی شعبہ پہلے ہی بلند لاگت اور مختلف قسم کے موسمیاتی اثرات کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے، اب ایرانی پھلوں کی بڑھتی ہوئی درآمد نے پاکستانی پھلوں کے کاشتکاروں کو بحران سے دوچار کردیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ایرانی پھلوں کے لیے پاکستانی مارکیٹ کھلی ہوئی ہے۔

لیکن خود ایران نے پاکستانی پھلوں بالخصوص ترش پھلوں پر بھاری ڈیوٹی عائد کررکھی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے لیے ایران کو اپنے پھل فروخت کرنا مشکل ہورہا ہے، اس طرح پاکستان کو ایران کے ساتھ پھلوں کی تجارت میں خسارے کا سامنا ہے۔

زیادہ تر ایرانی پھل اسمگل کرکے پاکستان میں لائے جارہے ہیںصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ لوچستان عوام کے مسائل اور انکے حقوق کیلئے ہرفورم پر جدوجہد کررہے ہیں اور صوبے کے عوام کی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ یرانی سیب کی بندش سے صوبے کے زمینداروں کا درینہ مطالبہ حل ہوگا ۔