کوئٹہ:جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکومت کااوپن بیلٹ پر سینیٹ الیکشن کرانے پر زور کا مقصد شفافیت نہیں بلکہ اپنے پارلیمانی اراکین کے ووٹوں کو بولی سے بچاناہے ان کے اپنے پارلیمانی اراکین انکی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو قوم کیسے مطمئن ہوگی ۔
سینیٹ الیکشن سے قبل فنڈز کی تقسیم کو بدترین ہارس ٹریڈنگ سمجھتے الیکشن کمیشن نوٹس لیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے چارسدہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا گوہر شاہ مولانا خیرالبشر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ سلائی مشین کے زریعے اربوں روپے کمانے والا مشین پوری دنیا میں صرف بنی گالہ اور زمان پارک میں موجود ہیں۔
این آر او نہ دینے والوں کی اپنی حکومت این آر او کے سہارے کھڑی ہے انکے پاس نہ این آراو دینے کا اختیار ہے نہ لینے کا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تمام جماعتیں متفق ہے مقاصد کے حصول کیلئے حکمت عملی کے تحت پلاننگ تشکیل دیتے رہیں گے۔