|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2021

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منگل کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں سی پیک منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی پیک منصوبوں کو فالواپ کیلئے موثر میکنزم وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے ملک اور صوبے کی معیشت مضبوط ہوگی اور مجموعی طور پر ترقیاتی منصوبے صوبے کی خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے ہنر مند نوجوانوں کو سی پیک منصوبوں میں روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کی معیشت کے استحکام کیلئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے بلوچستان میں سی پیک منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔