قلات : ریاست قلات کے د ور سے قائم پولیس ریکروٹس ٹریننگ سینٹر قلات کو بند کرنے کے احکا مات موصول ہونے پر قلات کے شہریوں کا شدید احتجاج آر ٹی سی سینٹر کی سرکاری گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں اور ڈرائیور منتقل کرنے کے احکامات جاری جبکہ مذکورہ سینٹر کے اسٹاف کو بھی منتقل کرنے کے امکانات بھی واضح ہیں قلات سیاسی جماعتوں ،قبائلی عمائدین۔
سماجی حلقوں کی جانب سے آرٹی سینٹر قلات کومنتقل یابند کرنے کی مذمت وزیراعلیٰ بلوچستان ، انسپکٹر پولیس بلوچ، کمشنر قلات ڈویژن سے نوٹس لینے کامطالبہ رپورٹ کے مطابق پولیس کے جوانوں کو ٹریننگ دینے کے لیے ڈیڑھ سوسال قبل پولیس لائن قلات میں ریاست قلات کی جانب سے ریکروٹس ٹریننگ سینٹرقائم کیا گیا یہ تاریخی پولیس ٹریننگ سینٹر جو سینکڑوں ایکڑاراضی پرقائم ہے۔
یہاں پر پولیس کے جوانوں کے لیے بیرکس ، رہائشی مکانات، دوبڑے گراؤنڈ ، واٹرسپلائی سکیمات ودیگر ہرقسم کی سہولیات موجود ہیں آر ٹی سی قلات کھربوں روپے مالیت کی بتائی جاتی ہے یہاں پرپولیس ،لیویز اورمختلف فورسز کے لاکھوں جوانوں نے اس دوران اس ٹریننگ سینٹر سے تربیت حاصل کی گزشتہ دورحکومت میں بھی اس تاریخی سینٹر کو منتقل کرنے کے لیے سینٹرکوکافی عرصے تک بند کیا گیا۔
جبکہ اسے منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگرعوامی ردعمل پر منتقلی روک دی گئی باوثوق ذرائع کاکہنا ہے کہ اب اس سینٹرکومنتقل کیا گیا ہے جوکہ قلات کے عوام کے ساتھ ظلم ہے تمام ترسہولیات موجود ہے مگرافسرشاہی کاہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ کوئٹہ میں اپنا تبادلہ کرنے کے لیے مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے اورغلط رپورٹس صوبائی حکام کو بھیج دیتے ہیں ان غلط رپورٹ کے بجائے زمینی حقائق کچھ اورہوتے ہیں۔
مگرحکومت اوراعلیٰ حکام ان رپورٹس پر عمل کرتے ہیں ریاست قلات بلوچستان کاصدیوں سے دارلخلافہ رہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کادوسرا گھر قلات ہے جبکہ قلات صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو کاآبائی ضلع اورحلقہ انتخاب ہے جہاں سے وہ منتخب ہوکر اس عہدے تک پہنچا ہے قلات کے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ اوروزیرداخلہ بلوچستان کاتوجہ اس جانب مبذول کرتے ہوئے کہاہے کہ قلات آرٹی سی پولیس کی مبینہ منتقلی کاکوشش کانوٹس لیں معلوم ہوا ہے۔
کہ آر ٹی سی سینٹر کو منتقل کرنے کے لیے کمانڈنٹ بی سی کے حکم پر آرٹی سی کاتبادلہ کوئٹہ کردیاگیا تھا، آرٹی سی پولیس قلات کی نفری جوکہ 100 افراد پرمشمتل ہے انہیں صوبے کے مختلف سینرز میں شفٹ کیا جارہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سینٹر کوبندکرکے سینٹرکو کوئٹہ یاکسی اورضلع کوئٹہ شفٹ کیا گیا ہے قلات کے سیاسی سماجی اورقبائلی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو صوبائی سیکرٹری داخلہ بلوچستان ویدگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوراً ان اقدامات کانوٹس لیا جائے آرٹی سینٹر کے اسٹاف کو واپس قلات بھیج کراسے عملاً بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبورہونگے۔