|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہِ خون سے لال ہوگئی ہے دوسری طرف اتنے حادثات و قیمتی جانوں کی ضیاع کے باوجود شاہراہِ کا دو رویہ نہ ہونا این ایچ اے کی خون کی سفیدی اور بے حسی کو روشناس کرارہی ہے۔اوتھل کوچ حادثہ انتہائی افسوناک و دل گرفتہ ہے حادثے میں 15 افراد قیمتی جانیں رخصت ہوگئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سی پیک کو جو ترقی کا محور قرار دیا جاتاہے۔ سی پیک جو بلوچستان کی ساحل وسائل اور جغرافیائی حیثیت کی مرہون منت وجود میں آئی۔لیکن سی پیک سے بلوچستان اور اس کے عوام ایک فیصد بھی فاہدہ فراہم نہیں کیا جارہا ہے جو قابل مزمت ہے۔نیشنل پارٹی واضح موقف رکھتی ہے کہ اگر سی پیک سے گودار بلوچستان اور اس کے عوام کو فائدے نہیں ملے گا ۔

تو نیشنل پارٹی ایسے سی پیک کو تسلیم نہیں کریگی بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کی مجموعی شاہرائیں سنگل رویہ اور خستہ حال ہے۔جن میں روز خونی حادثات رونما ہوتے ہیں۔سینکڑوں گھروں کے چراغ بند ہوچکے ہیں۔

لیکن حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔بیان میں حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے۔اور مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان کے شاہراہوں کو مزید خون سے نہلایا جائے اور شاہراہوں کو دو رویہ لیا جائے تاکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ہو۔