کوئٹہ: آل یونینز گرینڈ الائنس کیسکو بلوچستان کے زیراہتمام واپڈا کی نجکاری کے خلاف اور مزدوروں کے مطالبات کے حق میں کیسکو سنٹرل سرکل آفس میں ایک عظیم الشان جلسہ منققد ہوا جلسہ سے علی احمد کا سی، پیرمحمد کا کٹر ،حافظ عصمت اللہ ،سخی سلطان حاجی عبد المجید ملک ندیم محمد خان مشتاق حسین نے خطاب کیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اداروں کی نجکاری کا سلسلہ ترک کرکے اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔
اداروں کو تباہ کرنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف ہر سطح پر کاروائی کیاجائے مقررین نے کیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کیسکو کے چار ہزار سے زائد خالی پوسٹوں پر این۔ٹی۔ ایس پاس امید واروں اور واپڈا ایمپلائیز کے بچوں کو فی الفور بھرتی کیا جائے میٹرریڈنگ موبائل سافٹ وئیرمیں نئے ورژن کی سخت مخالفت کی گئی اور فیصلہ کرتے ہوئے کیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ صارفین کے موبائل وشناختی کارڈ نمبر کے لیئے بلوں میں اسلام آباد۔
پشاوراور لاہور کی کمپنیز کی طرح ایک اضافی کالم شامل کیا جائے اور بینکوں کے ذریعے صارفین کے شناختی کارڈ اور موبائل نمبرزنئے کالم میں تحریر کرکے حاصل کیا جائے انہوں نے کہا کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو پورے ملک میں روزگار دیا گیا۔
جبکہ خود بلوچستان میں 2015 میں انکے ٹیسٹ ہوئے اور چار مرتبہ NTS پاس امیدواروں کو مختلف اضلاع کوئٹہ ، خضدار، قلات، پشین، لورالائی میں انٹرویوز کے لیئے بلایا گیا جنہیں یونین کے ایک آئوٹ سورس پرائیویٹ صوبائی چیئرمین کے کہنے پر جلسہ کرکے روکاگیا جو صوبے کے بے روزگار نوجوانوںکے ساتھ ساتھ کیسکو کے ملازمین اور ادارے کے ساتھ بہت پڑا ظلم ہے۔