کوئٹہ: قطر چیئرئٹی بلوچستان کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیساتھ ساتھ حکومتی اداروں میں صحت، تعلیم اور صاف پانی کے حصول میں تعاون فراہم کررہی ہے اس کیساتھ ساتھ یتیم اور ضرورت مند بچوں اور بچیوں کی مدد کیلئے ہر وقت تیار رہتی ہے۔
قطر چیئریٹی کے کوارڈینیٹر رحیم خان ساسولی کا کہنا ہے کہ قطر چیئریٹی کے مالی تعاون سے ضلع کچھی بلخصوص بھاگ ناڑی میں لوگوں کو صاف پانی مہیا کرنے کا کام اس وقت بھی جاری ہے۔ رحیم ساسولی نے بتایا کہ بلوچستان میں شدید برفباری اور قدرتی آفات کے دوران قطر چیئریٹی نے ہمیشہ PDMA کیساتھ ملکر لوگوں کو ہروقت امداد پہنچائی۔ قطر چیئریٹی نے ہمیشہ کوئٹہ کے مستحق لوگوں میں راشن۔
گرم کپڑے سمیت دیگر ضرورت کی اشیاء تقسیم کی جبکہ ادارہ حکومت بلوچستان کیساتھ ملکر منشیات کے عادی افراد کی فلاح و بہبود میں بہتری کیلئے مستقل میں بھی کام کرنے کا خواہاں ہے۔
قطر چیئریٹی کے کوارڈینیٹر رحیم خان ساسولی کے مطابق مستقبل میں قطر چیئریٹی حکومت بلوچستان کیساتھ ملکر صحت، تعلیم، قدرتی آفات، ماحولیاتی تبدیلی، معاشی ترقی اور نوجوانوں کے بہبود کیلئے بھرپور انداز میں کام کریگی۔