قلات: خان آف قلات پرنس سلیمان دائود کے صاحبزادے پرنس محمد احمد زئی بلوچ کی قیادت میں شاہی دربار قلات میں مختلف قبائل کا جرگہ منعقد کیا گیا جر گہ سے خطاب کرتے ہو ئے پرنس محمد نے کہا کہ شاہی دربارقلات بلوچی روایات کا امین ہے۔
چند روز قبل ڈھلومیںپیش آنے والے نا خوشگوار واقع بلوچ روایات کے منافی ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ شرپسند عنارصر کے پشت پر کس کا ہاتھ ہے اراضی اپنی جگہ موجود ہیں اپنے زمینوں پر کسی کو بھی قبضہ نہیں کرنے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہی دربار قلات میں بلائے گئے قبائلی جرگے کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردارعلی محمد قلندرانی آغا قلندر خان احمد زئی بلوچ سردار فخرالزمان رودینی ۔
سردار محمد اسلم میروانی ، سردارعلی مراد قمبرانی میر علی اکبر گرگناڑی ،میر ناصر قمبرانی ،میر خان محمد سمالانی و دیگر قبائلی معتبرین نے جر گہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ چند روز قبل ڈھلو کے علاقے میں کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے خان فیملی کے اراضیات پر قبضہ اور جھنڈا لہرانے کی تصاویرسوشل میڈیا پر اپ لوٹ کی گئی اور فتح کا اعلان کیا گیا جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں اور کسی کو خان فیملی کے اراضی پر ہر گز قبضہ کرنے نہیں دینگے۔
اور ان عناصر سے اس بات کا بھی پوچھا جائے گا وہ کس روایت اور قانون کے تحت رائل فیملی کی اراضی پر اپنا حق جتا رہے ہیںہم ان قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ جو ان شرپسند عناصر کے پیچھے اپنے مزموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ سامنے آجا ئیں اور بتائیں کہ مقاصد کیا ہیں انہوں رائل فیمیلی سے اظہار یکجہتی کیا اور اپنے ہر ممکن تعا ون کا یقین دلایا جرگہ سے خطاب کرتے ہو ئے۔
آغا قلندر خان احمد زئی نے کہا کہ خان فیملی کا کسی بھی قبائل یا قوم کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے البتہ جس گروہ نے یہ نا زیبا حرکت کی ہے آج کے جرگے نے ان کی اس حرکت کی بھر پور مزمت کی ہے ہم ان شرپسند عناصر سے وضاحت طلب کرنا چاہتے ہیں کہ وہ یہ سب کس کی ایما ء پر کیئے گئے ہیںانہوں نے کہا کہ آج بھی ہم اپنے زمین پر قابض ہے اگر کسی کو ئی اعتراض ہے تو رسم و رواج کے مطابق سامنے آجائیں اس موقع پر پرنس محمد نے تمام قبائلی رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ۔