|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2021

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ امت مسلمہ کامذہبی فریضہ ہے کہ وہ چین کے ایغور مسلمانوں کی مدد کرے ۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نواب محمداسلم رئیسانی نے اویغور مسلمانوں سے متعلق میڈیا رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کا ہدف سب کو تباہ کرناہے ،ایغور کیمپ کے نظربند افراد نے منظم عصمت دری کا الزام لگایاہے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور تمام امت مسلمہ کی مذہبی ذمہ داری ہے کہ وہ چین میں اویغور مسلمانوں کی مدد کرے ۔