خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ صوبے کی معاشی ترقی میں شعبہ ذراعت کو کلیدی اہمیت حاصل ہے زمینداراور کسانوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں بجلی صارفین اپنے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تو بجلی کی فراہمی میں ہائل روکاوٹیں دور ہونگیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بجلی کی فراہمی سے منعقدہ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر زمیندار کسان اتحاد بلوچستان کے چیئرمین آغا لعل جان احمد زئی شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا عنایت اللہ رودینی ایکسین کیسکو خضدار سب ڈویژن انجینئرسیف اللہ جاموٹ زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی میر عبدالوہاب غلامانی انجمن تاجران کے سنیئر رہنما سید سمیع اللہ شاہ ناصر کمال، مزدور اتحاد خضدار کے صدر محمد اسماعیل زہری زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنما سمیت ضلع بھر سے کسان و زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ازمیندار کسان اتحاد بلوچستان کے چیرمین آغا لعل جان احمد زئی نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ٹڈی دل اور کرونا وائرس کے بعدبجلی کی عدم فراہمی سے زمیندار بے شمار مسائل کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا ہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ ہم بلوں کی عدم ادائیگی میں کوتاہی بجلی کی چوری میں ملوث کسی زمیندار یا کسان کی طرف داری نہیں کرینگے بلکہ ہم بجلی چوری کے مرتکب افراد کی کسی سطح پر سرپرستی نہیں کرینگے ۔
لیکن دوسری جان کیسکو حکام سے یہ گزارش کا حق رکھتے ہیں کہ وہ بھی بجلی چوری جیسی جرم میں شریک جرم کا حصہ نہ بنیں بجلی چوری کرنا جرم ہے تو کیسکو حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دونوں جان کے چوروں کے خلاف کارروائیں کریں ہم کسان زمیندار انہیں بھر سپورٹ کرینگے آغا لعل جان احمد زئی نے کہا کہ کیسکو کے آفیسر اپنے عملے کو پابند کریں کہ وہ غیر قانونی ٹیوب ویلز اور عام صارفین کے شریک جرم نہ بنیں یہ ادارہ بھی ترقی کرے گا ۔