پنجگور: پنجگور سول اسپتال کے سرجن ڈاکٹر انوربگٹی کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی سرجن انور بگٹی پنجگورسے کوئٹہ جارہے تھے کہ وشبود میں اسے گاڑی سے محروم کردیا گیا پولیس کے مطابق انوربگٹی کو گزشتہ اس وقت مسلح افراد نے گاڑی سے محروم کردیا جب وہ پنجگور سے کوئٹہ جارہے تھے کہ وشبود میں مسلح افراد نے اسے روک کر گاڑی چھین لیا اور فرار ہوگئے۔
پی ایم اے نے ڈاکٹرانوربگٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے خلاف بطوراحتجاج سول اسپتال میں او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کیا جس سے دوردراز سے آنے والے مریض رل گئے بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے پی ایم اے سے مزاکرات بھی کیئے تاہم وہ راضی نہ ہوسکے پولیس سے گاڑی کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کے فیصلے پر ڈٹے رہے ۔