کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کے ترجمان کے جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں وزیر اعلی بلوچستان کے دورہ نوشکی کے موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کو نظرانداز کرنے اور ملاقات سے گریز کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی کے زمیندار گزشتہ کئی عرصہ سے خصوصا دیہی فیڈرز میں بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ سے زراعت تباہ اور گھریلو صارفین اور روزمرہ زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔
عوام تباہ حال ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے زمیندار ایکشن کمیٹی گزشتہ کئی عرصہ سے دیہی فیڈرز کے بجلی دورانیہ میں کمی کے خلاف بھرپور انداز میں جدوجہد کررہی ہے اور اب ایک مرتبہ دیہی فیڈرز میں بجلی دورانیہ میں کمی سے دیہی علاقے کربلا کا منظر پیش کررہے ہیں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے دورہ نوشکی کے موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعلی سے ملاقات کرکے ۔
انہیں کیسکو کے جانب سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور زمینداروں کے مسائل سے آگاہ کرنا چاہتی تھی اور اس سلسلے میں انکے میزبان سے رابطہ کرکے وقت بھی لیا گیا اور زمیندار ایکشن کمیٹی کا وفد ملاقات کے لئے تقریب کے جگہ بھی پہنچا مگر بدقسمتی سے وزیر اعلی زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کئے بغیر چلے گئے۔
اور ذمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کو مکمل نظرانداز کردیا گیا جس سے زمینداروں اور خصوصا دیہی فیڈرز کے عوام میں وزیر اعلی کے دورے سے مزید مایوسی پھیل گئی ہے اور عوام اور زمیندار وزیر اعلی کے دورے سے مایوس ہوئے ۔