|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2021

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج 5فروری کو مختلف سیا سی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیا سی جماعتیں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائے گی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سرکاری سطح پر بھی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے 5فروری کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔