کوئٹہ: قبائلی رہنماء نوبزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام مسلسل بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہو رہی ہے، ظلم کیساتھ ساتھ بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشی بھی شروع کردی ہے۔
جو انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں نوبزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ اب وقت بیانات دینے کا نہیں بلکہ عمل کرنے کا ہے۔ کشمیریوں کی آزادی بھارت سے زبردستی حاصل کرنا ہوگی۔