|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2021

کوئٹہ: بلوچ ڈاکٹر فورم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں آج پنجگور میں سرجن ڈاکٹر انور بگٹی پر ہونے والے حملہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ میں ملوث مجرموں کو جلدازجلد گرفتار کیا جائے ترجمان نے کہا کہ پنجگور شہر میں دن دھاڈے ڈاکٹر انور پر ڈاکوں کا حملہ اور ساتھ میں اسکی گاڑی چوری کرنا ضلع میں موجود انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں۔

بلوچستان میں سیکورٹی کے نام پر بیشمار فنڈز خرچ کیے جاتے ہیں اور ہر کچھ کلومیٹر کے فاصلے پر سیکیورٹی کے نام پر ایک چوکی قائم کیا گیا ہے مگر اسکے باوجود شہر میں اس طرح کہ وقعات کا رونما ہونا انتہائی حیرت اور پریشانی کی بات ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم محکمہ صحت اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کے حوالے سے جلدازجلد موثر اقدام آٹھائیں اور ڈاکٹر کمیونٹی کی تحفظ کو یقینی بناکر مستقبل میں اِن جیسے واقعات کا تدارک کریں۔