|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2021

کراچی: پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے کمپنی کی شناخت سوئی گیس فیلڈ کے اطراف مقامی آبادی کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے معاونت سے سوئی ، ڈیرہ بگٹی،بلوچستان میں دو مفت آئی کیمپس منعقد کئے۔سرجیکل آئی کیمپ کمپنی کے کاروباری سماجی زمہ داری پروگرام کے سالانہ سلسلوں میںشامل ہے۔

تین روزہ سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد 28 تا30 جنوری کو،ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیا گیا جبکہ دوسرا یکم تا 3 فروری کے دوران پبلک ویلفئیر ہسپتال، سوئی میںمنعقد کیا گیا۔ مجموعی طور پر، کیمپ میں3000 سے زائد مقامی افراد کومشاورت، علاج اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ان میں سے 1500 سے زائد مریضوں کو قریب اور دور کی نظروں کے چشمے دیئے گئے اور 355 مریضوںکی موتئیے کی سرجری انجام دی گئی ۔

اِن آئی کیمپس میں ، جو پی پی ایل گزشتہ ایک دہائی سے اپنی پیدواری فیلڈ ز کے اطراف منعقد کرتی رہی ہے، کے ذریعے دور دراز کے علاقوںمیں مقامی آبادیوں کو معیاری مشاورت، جدید طرز کی سرجیکل ٹیکنالوجی اور ادویہ کی فراہمی کے ذریعے فائدہ پہنچا ہے۔