|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2021

لورالائی: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پانچ فروری کو مسلم لیگ (ن) پورے ملک بلوچستان اور لورالائی سمیت پورے ژوب ڈویژن میں کشمیر ڈے بھر پور طریقے سے منائینگے کشمیر یوں کے ساتھ ہمارا اسلامی علاقائی اور ثقافتی رشتے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

جس سے ہم کسی صورت جدا نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ بھارت نے زبردستی مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے جسکے خلاف مظلوم کشمیریوں نے قیام پاکستان سے لیکر اجتک ایک لاکھ جانوں کی قربانی دی ہے جسکی تاریخ میں کہیں پر بھی اسکی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کشمیر ایشو کو ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں عالمی اداروں میں بڑے موثر طور پر اٹھا یا تھا اور کشمیری آزادی حاصل کرنے کے قریب بھی پونچھ گئے تھے۔

لیکن عالمی سازشوں نے ہمیشہ میاں نواز شریف کو عین وقت غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے سے وزارت عظمیٰ سے ہٹاکر مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹیں ڈالیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کشمیر کے بارے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں ہے سلیکیٹڈ وزیر اعظم نے کشمیر کو فروخت کرکے چھپ کا روزہ رکھا ہے انکے دور حکومت میں بھارت کو کشمیر پر ناجائز قبضے کو جواز ملا اور کشمیر میں مظالم میں بھی بے پناء اضافہ ہوا اس حکومت کو چلتا کرنے کے سوا کوئی دوسرا اپشن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے کشمیر کو اپنا حصہ بنا کر کشمیریوں کے پیٹ میں چھرا گھونپا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے قراردادوں پر عمل کرنے میں 47 سال سے ناکام رہا کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھی عالمی ادارہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔