|

وقتِ اشاعت :   February 6 – 2021

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ تاپلو بلیدہ چیک پوسٹ کے اہلکاروں کا روئیہ عوام سے نامناسب اور توہین آمیز ہے یونین کونسل سیاہ گیسی اور دربلی زامران اور دشتک زامران کے لوگوں کے لئے جالیگی کے علاوہ الگ بارڈر سے راستہ نکالا جائے تاکہ یہ لوگ آزادانہ طور پر اپنا کاروبار کرسکیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے دشتک اور سیاہ گیسی زامران کے نمائندہ وفود سے ایک ملاقات کے بعد کیا ۔

زامران کے وفد نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی کو بتایا کہ تاپلو بلیدہ ایف سی چیک پوسٹ پر بلاوجہ فیملی اور لوگوں کو گھنٹوں کھڑا رکھا جاتا ہے اور ان کو منع کیا جاتا ہے کہ وہ یہ راستہ استعمال نہ کریں بلکہ جالیگی سے جائیں جوکہ ممکن نہیں ہے انھوں نے کھاکہ جالیگی پوسٹ سیاہ گیسی اور دربلی یونین کونسل کے لوگوں کے لئے دور پڑتا ہے جبکہ ایسی طرح دشتک کے لیے بھی یہ راستے دور پڑھنے ہیں ۔

انھوں نے کھاکہ دربلی اور سیاہ گیسی دونوں بلیدہ کے یونین کونسل ہیں جبکہ ایک علاقہ بلیدہ ایف سی کے انڈر آرہا ہے اور دوسرا پنجگور کے لہذا اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے وینگ کمانڈرز کو واضح ہدایات جاری کریں۔

تاکہ لوگوں کے مسائل و مشکلات میں آسانیاں پیدا ہو جائیں۔ انھوں نے کھاکہ ان دو یونین کونسل کے لیے ایران بارڈر سے بھی الگ راستہ کی ضرورت ہے یہاں سے جالیگی اور پروم چیک پوسٹ بہت دور پڑھتے ہیں۔