|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2021

اوستہ محمد : اوستہ محمد معروف قبائلی شخصیت میر محمد اسلم خان عمرانی کی جانب سے گوٹھ حاجی شبیر خان عمرانی میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے ملک سکندر ایڈوکیٹ ایم پی اے اصغر ترین،ایم پی اے یونس عزیز زہری اور ایم پی اے محمد نواز کاکڑ و دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ عوام کو سلیکٹڈڈ حکمرانوں سے چھٹکارا دلائیں گے۔ ملک میں جمہوری عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔ نئے پاکستان میں غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔ کرپٹ و نا اہل حکمرانوں نے ملکی معشیت تباہ و برباد کر دی ہے اور عوام کو کمر توڑ مہنگائی کے سہارے چھوڑ دیا ہے۔ مولانا عبدالواسع نے مذید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کے سہارے حکومت نہیں چلتی۔پی ڈی ایم عوام کو با صلاحیت لیڈر فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم صوبوں کی خود مختیاری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں جسکی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہیں۔ جسکی وجہ سے نیازی حکومت اور لوٹا گروپ پی ڈی ایم کی تحریک سے خوف زدہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں میں اتر آئے ہیں۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر اسلم خان عمرانی کی شمولیت سے جمعیت جعفرآباد و نصیرآباد میں مزید فعال و منظم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میر اسلم خان عمرانی نے ایسے وقت میں شمولیت اختیار کی ہے جو انتہائی مشکل و کٹھن دور سے گزر رہے ہیں۔

ان کی جرات مندانہ فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اوستہ محمد ،جعفرآباد اور نصیرآباد کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ماروثی سیاست دانوں کی چنگل سے حقیقی جماعت جمعیت علماء￿ اسلام جمع ہو کر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کریں۔جلسے عام سے معروف قبائلی شخصیت میر محمد اسلم خان عمرانی اور میر علی مراد خان رند نے سینکڑوں لوگوں کے ہمراہ باقاعدہ جمعیت علماء￿ اسلام میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔دریں اثناء￿ میر محمد اسلم خان عمرانی کی طرف سے قائدین و مہمانوں کو بلوچی بگڑی پہنائی گئی۔