|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرادی ،درخواست پارٹی رہنماء میر ہمایوں عزیز کرد نے جمع کرائی،ہفتے کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سینیٹ انتخابات کی جنرل نشست پر پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست کمیٹی کے پاس جمع کرادی۔

درخواست پارٹی رہنماء وسابق رکن قومی اسمبلی میر ہمایوں عزیز کرد ، قاری اختر شاہ کھرل ، ٹکری شفقت لانگو، چیئرمین عبدالواحد بلوچ نے کمیٹی ممبران رکن اسمبلی زینت شاہوانی، پارٹی کے ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ اور غلام نبی مری کے پاس جمع کرائی۔

اس موقع پر بی این پی ضلع کوئٹہ کے رہنماء حاجی رحیم ترین،ناصر شاہوانی،رئیس نادر مگسی، حاجی نصراللہ سرکو، عثمان بنگلزئی،ملک مصطفی کاکڑ،لا لا ظاہر خان دومڑ، چوہدری رفعت،خالد سخی،شوکت گجر،ڈاکٹر محمد حسن ،محمد ایاز عرف مٹھو،بشیر احمد بلوچ،سمیرگل اور دیگر موجود تھے۔