منگچرکے علاقے کلی خراسانی کے نزدیک مقامی زمیندار کے رگ (بورنگ )پر کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ رات آتشیں اسلحے سے فائرنگ کرکے علی رضا سکنہ صادق آباد ضلع رحیم یار خان کو زخمی اور تین افراد شاہنواز ، قاسم علی اور تودا عرف سنیل کمار ساکنان صادق آباد ضلع رحیم یار خان کو ہلاک کردیا
اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ میجر رسالدار علی اکبر مینگل نائب تحصیلدار حاجی محمد عارف محمدحسنی لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے