|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کا صوبائی پارلیمانی اجلاس صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کے زیر صدارت صوبائی دفتر میں ہوا ۔اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت، اسلام آباد کے دورے اور مرکزی جماعت کے فیصلوں سے اراکین کو آگاہ کیا گیابلکہ پارٹی کے مرکزی امیر کی جا نب سے جن ارکان کو سینیٹ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ اجلاس میں سید آغا محمود شاہ، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، مولانا خالد ولید سیفی، اصغر علی ترین ،حاجی نواز کاکڑ ،حاجی زابد ریکی، عبدالواحد صدیقی ،حاجی عین اللہ شمس، حاجی دین محمد سیگی، دلاور خان کاکڑ نے شرکت کی صوبائی امیر نے اجلاس کے شرکا کو اسلام آباد کے دورے اور مرکزی جماعت کے فیصلوں سے متعلق اراکین کو آگاہ کیا۔

اور سینیٹ انتخابات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دکی گئی جس میں تین پارلیمانی اراکین مجلس عاملہ کے ارکان ہوں گے اور کمیٹی کے سربراہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ہوں گے کمیٹی کے ارکان میں مولوی سرور موسیٰ خیل ،حاجی عین اللہ شمس ،عبدالشکور آغا،اراکین اسمبلی حاجی نواز کاکڑ، اصغر علی ترین ،میر یونس عزیز زہری ہوں گے سینیٹ الیکشن سے متعلق جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

وہ بلوچستان اسمبلی میں پی ڈی ایم اور اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اور تما م تر صورتحال سے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کو آگاہ کریں گے اور تبدیل ہوتے صورتحال اوررپورٹ صوبائی امیر کو پیش کریں گے تین فروری کے مرکزی اجلاس میں جن ارکان کو سینیٹ کے لئے نامزدکیا گیا ہے ان کی کامیابی کے لئے کوششیں تیز کی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کی موجودہ حالات پر گہری نظر ہے اور سینیٹ انتخابات میں کسی بھی صورت دھاندلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

موجودہ سلیکٹڈ حکومت غیر آئینی اقدام کے ذریعے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتیں ان کے عزائم کو ناکام بنائیں گے اجلاس میں صوبے کے سیاسی و صوبائی حکومت کے ناکام پالیسیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور منگچر میں مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی بھی مذمت کی گئی۔