کوئٹہ: بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسزکی سماعت کا آغاز کردیا پہلے روز سات لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے سماعت کے دوران تین لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی ۔محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان میں لاپتہ افراد کی باز یا بی کیلئے قائم کمیشن نے پیر سے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت شروع کی لاپتہ افراد کے کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹا ئر ڈ فضل الرحمان کررہے ۔
ہیںسماعت کے پہلے روز کمیشن نے سات لاپتہ افراد کے کیسز سنے جن میں پانچ کا تعلق ضلع کیچ اور دو کا ضلع خضدار سے تھاسماعت کے دوران تین لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے ان کے اپنے اپنے گھروں میں پہنچ جانے کی تصدیق کی ان میں دو کا تعلق ضلع کیچ اور ایک خضدار سے ہے کمیشن چھ روزہ سماعت کے دوران مجموعی طورپر 63لاپتہ کیسز کی سماعت کرے گا ۔